ابنا: ترکی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کے رہنما کمال قلیچداراوغلو نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے خطرناک ڈکٹیٹر قراردیا ہے۔ قلیچدار نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر حکومت مخالفین کو مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ دینے اور مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ حملے کی طرف اشارہ اور ترک وزير اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کس بنا پر مخالفین کو مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی؟ تمہارےلئے ہم نیا عنوان تلاش کریں تمہارے اورعرب ممالک کے ڈکٹیٹروں کے درمیان کیا فرق ہے؟ قلیچدار نے کہا کہ ترکی کے وزیر اعظم ترک عوام کو اوباش کہہ رہے ہیں جب کہ عوام کے ہاتھ میں ترکی کا پرچم ہے اس نے کہا کہ اردوغان کی ذہنیت سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک خطرناک ڈکٹیٹر بن رہا ہے۔ .....
/169